2 نومبر 2014 - 12:21
امریکہ: ایران کے جوہری مسئلہ سے متعلق حتمی معاہدے کا امکان ہے

امریکہ نے ایران کے جوہری مسئلہ پر حتمی سمجھوتے کے بارے میں امید کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ فریقین کے درمیان گہرے اختلافات کے باوجود قابل قبول نتائج کے حصول کا امکان موجود ہے۔

کیری نے کہا کہ سمجھوتا ایران کی تمام جوہری سرگرمیوں اور تمام جوہری تنصیبات سے متعلق ہونا چاہیئے، جس میں اراک بھاری پانی سمیت نطنز اور فوردو کی جوہری تنصیبات بھی شامل ہونا چاہیئے۔

واضح ہو کہ امریکی وزیر خارجہ نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے کہ جب ایران ہمیشہ سے ہی پرامن ایٹمی سرگرمیوں پر زور دیتا رہا ہے اور جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ایران اور چھ عالمی طاقتیں 24 نومبر سے قبل حتمی جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات میں مصروف ہیں۔

سینٹریفیوجز کی تعداد، یورینیم افزودگی کی مقدار اور ایران پر عائد پابندیاں ہٹائے جانے جیسے موضوعات فریقین کے درمیان گہرے اختلافات کا باعث ہیں۔

.......

/169